12 مارچ 2012 - 20:30

پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبي وزيرستان ميں امريکي ڈرون حملے ميں 6افرادہلاک ہو گئے ہیں ۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق جنوبي وزيرستان کے علاقے برمل کے گاؤں واکدالائي ميں امريکي جاسوس طيارے کے حملے ميں چھ افراد ہلاک ہو گئے.اطلاع کے مطابق حملے ميں گاڑي کو نشانہ بنايا گيا ہے.ذرائع کے مطابق  پاکستان ميں 2012ء کا 9 واں ڈرون حملہ ہے  26نومبر کو پاکستاني چيک پوسٹ سلالہ پر نيٹو کے فضائي حملے کے 55دنوں کے وقفے کے بعد دس جنوري کو پہلا حملہ کيا گيا اور اس کے بعدسے اب تک نو ڈرون حملے ہو چکے ہيں. پاکستان ميں2004سے اب تک317ڈرونز حملوں ميں تقريباً3070افراد ہلاک ہوئے ہیں......... /169